16 جولائی 2013 - 19:30
ترکي ميں حکومت مخالف مظاہرین کی وسيع پيمانے پر گرفتارياں

ترکي ميں پوليس نے حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں وسيع پيمانے پر گرفتارياں شروع کردي ہيں -

ابنا: رپورٹ کے مطابق پوليس کے دستوں نے استنبول ميں منگل کو مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور درجنوں  افراد کو بدامني کے الزام ميں گرفتار کيا- گرفتار ہونے والوں ميں طلبا يونينوں کے عہديدار بھي شامل ہيں - آخري اطلاع ملنے تک پوليس کے چھاپوں اور گرفتاريوں کا سلسلہ جاري تھا -ترکي کے ٹيليويژن نے گرفتار ہونے والوں کي تعداد کا ذکر کئے بغير بتايا ہے کہ پوليس کے چھاپوں ميں بہت سے افراد گرفتار ہوئے ہيں -اس رپورٹ کے مطابق پوليس نے مظاہروں کي فلموں کے ذريعے ان لوگوں کا سراغ لگايا ہے جو لوگوں کے ورغلا رہے تھے - ترکي کي وزارت داخلہ نے اعلان کيا ہے کہ ايک مہينے کے دوران حکومت مخالف مظاہروں ميں پچيس لاکھ سے زيادہ لوگوں نے شرکت کي ہے -ان مظاہروں کے دوران چار ہزار نو سو افراد گرفتار کئے گئے اور تقريبا چار ہزار افراد زخمي ہوئے جن ميں چھے سو  پوليس اہلکار شامل ہيں-

.......

/169